"
Recent Post
Showing posts with label tips. Show all posts
Showing posts with label tips. Show all posts

free calls via blackberry messenger

بلیک بیری میسنجر کے ذریعے مفت کالز کیجئے۔
نئے اپ ڈیٹ کی بدولت اب آپ اپنے دوستوں کو بذریعہ میسنجر مفت کال کرنے کی سہولت حاصل کر سکتے ہیں!
بلیک بیری میسنجر جو کہ جمعرات کو ہی اپڈیٹ ہوا ہے کہ اپنے نئے ورزن 2.0 میں آئی اوایس اور اینڈرائیڈ کے صارفین کے لیے مفت کال کی سہولت لے کر آیا ہے۔بلیک بیری آپریٹنگ سسٹم میں پہلے ہی بلیک بیری میسنجر صارف کو وائی فائی اور ڈیٹا کنیکشن کے ذریعے بات کرنے کی سہولت حاصل ہے۔
 بلیک بیری میسنجر میں شامل ایک اور نئی سہولت چیٹ فورم کا انعقاد ہے جس کے ذریعے آپ اپنی پسند کے کسی بھی مضوع پر اپنے بلیک بیری میسنجر کے دوست سے بات کر سکتے ہیں۔
یہ اپدیٹس بلیک بیری 10 کے لیے بھی نئے فیچرز لے کر آئے ہیں۔
بی بی ایم گروپ میں پہلے سے موجود سہولت کے ذریعے آپ اپنے گروپ میں موجود دوستوں یا رشتہ داروں سے بات کرنے کے ساتھ ساتھ تصویروں کی ادلا بدلی بھی کر سکتے ہیں مگر اب اپڈیٹ فیچرز کے ساتھ آپ 50 سے زیادہ لوگوں کو ایک ہی گروپ میں شامل کر سکتے ہیں۔
بی بی ایم میں ڈراپ باکس کا بھی اضافہ کیا گیا ہے جس کے استعمال سے آپ بی بی ایم دوست کو آسانی سے کوئی بھی فائل بھیج سکتے ہیں۔
اس کے علاوہ اب بی بی ایم صارف اپنے دوستوں کے ساتھ اپنی لوکیشن بھی شئیر کر سکتے ہیں۔آپ لوکیشن شئیر کرنے کے لیے ٹائم سیٹ کر سکتے ہیں جیسے ہی وہ ٹائم پورا ہوگا آپ کی لوکیشن پھر سے پرائیوٹ ہو جائے گی۔

بی بی ایم کے نئے ورزن سے بلیک بیری 10 کے صارف کو بہت سی نئی سہولیات ملیں گی۔ وہ صارف جو بلیک بیری آپریٹنگ سسٹم 5 استعمال کر رہے ہیں ان کے لیے بھی اپ ڈیٹ مہیا کی جائیں گی لیکن ان اپ ڈیٹس میں ڈراپ باکس اور لوکیشن شئیر کرنے کی سہولت نہیں ہوگی۔

mobile applications facebook announces paper

’پیپر‘ فیس بک کی نئی اپلیکیشن
فیس بک کی طرف سے ایک نئی اپلیکیشن کا اعلان کیا گیا ہے جس میں آپ دنیا بھر کی خبریں پڑھ سکتے ہیں۔
حال ہی میں فیس بک نے’’ فلپ بورڈ‘‘ اور گوگل کی’’ نیوز سٹینڈ ‘‘سروس کے مقابلے میں اپنی نئی آئی فون ایپلیکیشن ’پیپر‘ کے نام سے متعارف کروائی ہے۔جس میں آپ کو پوری سکرین اور بغیر کسی مداخلت کے lay out ملے گا۔آپ اس میں فیس بک سے اپنی پسند کی خبریں اور موضوع منتخب کر سکتے ہیں جس میں تصویریں، کھیل، کھانے ، سائنس اور مختلف قسم کے ڈئیزائن کی تھیمس شامل ہو سکتی ہیں۔ فیس بک نے وعدہ کیا ہے کہ اس میں شامل ہونے والے آرٹیکلز جانی مانی سائیٹس سے لیے جائیں گے۔
ایک آرٹیکل سے دوسرے آرٹیکل تک جانے کے لیے سکرین کو سوائپ کرنا ہوگا۔تصاویر کو دیکھنے کیلئے اور انکو تبدیل کرنے کیلئے سکرین کو ترچھا کرنا ہوگا۔ہمیشہ کی طرح اس مرتبہ بھی فیس بک تصاویر پر زیادہ انحصار کر رہا ہے ، اور کوشش میں ہے کہ اس نئی اپلیکیشن کو زیادہ سے زیادہ تصاویر ی مواد کے ساتھ پیش کیا جا سکے۔


یہ اپلیکیشن مارکیٹ میں موجود ایک دوسری اپلیکیشن ’’فلپ بورڈ‘‘ سے کافی مماثلت رکھتی ہے۔ اسے تین فروری کو ایپل آئی سٹور میں ڈاؤن لوڈ کیلئے پیش کیا جائے گا، تاہم ابھی تک اینڈرائیڈ اور دیگر آپریٹنگ سسٹمز کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ نہیں کیا گیا کہ ان میں یہ کب دستیاب ہوگی۔

فیس بک پر مکمل فوٹو البم ڈاؤن لوڈ کرنے کا طریق

فیس بک پر مکمل فوٹو البم ڈاؤن لوڈ کرنے کا طریقہ
دائیں کلک کرنے سے ایک یا دو تصویروں کو تو آرام سے محفوط کیا جا سکتا ہے مگر اب فیس بک پوری البم کو محفوظ کرنا بھی بے حد آسان ہے
یہاں ہم آپ کو ایسے طریقے سے متعارف کروائیں گے جس کے ذریعے آپ آسانی سے فیس بک پر موجودا فوٹو البم کو آف لائن استعمال کے لیے محفوظ کر سکتے ہیں۔
یہ طریقہ استعمال کرنے کیلئے ضروری ہے کہ آپ گوگل کروم Google Chrome براؤزر استعمال کریں، اور نیچے دی گئی ہدایات پر عمل کریں۔
 
1 ۔ سب سے پہلے آپ کو فوٹو لائیو کروم ایکٹینشن (PhotoLive Chrome extension) کو ڈاؤ لوڈ اور انسٹال کرنا ہوگا۔
2۔ فیس بک کے اس البم میں جائیں جس کو دیکھنے کی اجازت آپ پہلے ہی اس کے مالک سے لے چکے ہوں اور محفوظ کرنا چاہتے ہوں۔یہاں آپ کو اوپر بائیں جانب نیلے رنگ کا ڈاؤن لوڈ البم ( Download Album) کا بٹن نظر آئے گا۔
3۔ اس بٹن کے استعمال سے آپ فوٹو لائیو کے سائیٹ پر چلے جائیں گے۔یہ ایک لمحے کے بعد آپ کی البم کی زپ ( ZIP ) فائل ڈاؤن لوڈ کرنا شروع کر دے گی۔ یہ سب بیک گراؤنڈ میں ہوگا۔
4۔ زپ فائل کو کھولیں اور جہاں چاہیں وہاں ایکسٹریکٹ (extract) کرلیں۔

یہ بھی ممکن ہے کہ کچھ البمز پر آپ کو ڈاؤن لوڈ فائل کو بٹن نہ ملے اس کو وجہ آپ کے پاس اس فوٹو کو دیکھنے کی اجازت نہیں ہوگی۔
 
گوگل کروم پر یہ ایکٹینشن انسٹال کرنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے۔
 
Support : ITs FuN MaSti Copyright © 2011. Live Tv Channels New Movies - All Rights Reserved
Template Created by ITs FuN MaSti