’پیپر‘ فیس بک کی نئی اپلیکیشن
فیس بک کی طرف سے ایک نئی اپلیکیشن کا اعلان کیا گیا ہے جس میں آپ دنیا بھر کی خبریں پڑھ سکتے ہیں۔
حال
ہی میں فیس بک نے’’ فلپ بورڈ‘‘ اور گوگل کی’’ نیوز سٹینڈ ‘‘سروس کے
مقابلے میں اپنی نئی آئی فون ایپلیکیشن ’پیپر‘ کے نام سے متعارف کروائی
ہے۔جس میں آپ کو پوری سکرین اور بغیر کسی مداخلت کے lay out ملے گا۔آپ اس
میں فیس بک سے اپنی پسند کی خبریں اور موضوع منتخب کر سکتے ہیں جس میں
تصویریں، کھیل، کھانے ، سائنس اور مختلف قسم کے ڈئیزائن کی تھیمس شامل ہو
سکتی ہیں۔ فیس بک نے وعدہ کیا ہے کہ اس میں شامل ہونے والے آرٹیکلز جانی
مانی سائیٹس سے لیے جائیں گے۔
ایک آرٹیکل سے دوسرے آرٹیکل تک جانے کے لیے سکرین کو سوائپ کرنا
ہوگا۔تصاویر کو دیکھنے کیلئے اور انکو تبدیل کرنے کیلئے سکرین کو ترچھا
کرنا ہوگا۔ہمیشہ کی طرح اس مرتبہ بھی فیس بک تصاویر پر زیادہ انحصار کر رہا
ہے ، اور کوشش میں ہے کہ اس نئی اپلیکیشن کو زیادہ سے زیادہ تصاویر ی
مواد کے ساتھ پیش کیا جا سکے۔
یہ اپلیکیشن مارکیٹ میں موجود ایک دوسری اپلیکیشن ’’فلپ بورڈ‘‘ سے کافی
مماثلت رکھتی ہے۔ اسے تین فروری کو ایپل آئی سٹور میں ڈاؤن لوڈ کیلئے پیش
کیا جائے گا، تاہم ابھی تک اینڈرائیڈ اور دیگر آپریٹنگ سسٹمز کے بارے میں
تفصیلات سے آگاہ نہیں کیا گیا کہ ان میں یہ کب دستیاب ہوگی۔
Post a Comment