"

free calls via blackberry messenger

بلیک بیری میسنجر کے ذریعے مفت کالز کیجئے۔
نئے اپ ڈیٹ کی بدولت اب آپ اپنے دوستوں کو بذریعہ میسنجر مفت کال کرنے کی سہولت حاصل کر سکتے ہیں!
بلیک بیری میسنجر جو کہ جمعرات کو ہی اپڈیٹ ہوا ہے کہ اپنے نئے ورزن 2.0 میں آئی اوایس اور اینڈرائیڈ کے صارفین کے لیے مفت کال کی سہولت لے کر آیا ہے۔بلیک بیری آپریٹنگ سسٹم میں پہلے ہی بلیک بیری میسنجر صارف کو وائی فائی اور ڈیٹا کنیکشن کے ذریعے بات کرنے کی سہولت حاصل ہے۔
 بلیک بیری میسنجر میں شامل ایک اور نئی سہولت چیٹ فورم کا انعقاد ہے جس کے ذریعے آپ اپنی پسند کے کسی بھی مضوع پر اپنے بلیک بیری میسنجر کے دوست سے بات کر سکتے ہیں۔
یہ اپدیٹس بلیک بیری 10 کے لیے بھی نئے فیچرز لے کر آئے ہیں۔
بی بی ایم گروپ میں پہلے سے موجود سہولت کے ذریعے آپ اپنے گروپ میں موجود دوستوں یا رشتہ داروں سے بات کرنے کے ساتھ ساتھ تصویروں کی ادلا بدلی بھی کر سکتے ہیں مگر اب اپڈیٹ فیچرز کے ساتھ آپ 50 سے زیادہ لوگوں کو ایک ہی گروپ میں شامل کر سکتے ہیں۔
بی بی ایم میں ڈراپ باکس کا بھی اضافہ کیا گیا ہے جس کے استعمال سے آپ بی بی ایم دوست کو آسانی سے کوئی بھی فائل بھیج سکتے ہیں۔
اس کے علاوہ اب بی بی ایم صارف اپنے دوستوں کے ساتھ اپنی لوکیشن بھی شئیر کر سکتے ہیں۔آپ لوکیشن شئیر کرنے کے لیے ٹائم سیٹ کر سکتے ہیں جیسے ہی وہ ٹائم پورا ہوگا آپ کی لوکیشن پھر سے پرائیوٹ ہو جائے گی۔

بی بی ایم کے نئے ورزن سے بلیک بیری 10 کے صارف کو بہت سی نئی سہولیات ملیں گی۔ وہ صارف جو بلیک بیری آپریٹنگ سسٹم 5 استعمال کر رہے ہیں ان کے لیے بھی اپ ڈیٹ مہیا کی جائیں گی لیکن ان اپ ڈیٹس میں ڈراپ باکس اور لوکیشن شئیر کرنے کی سہولت نہیں ہوگی۔
Share this article :

Post a Comment

 
Support : ITs FuN MaSti Copyright © 2011. Live Tv Channels New Movies - All Rights Reserved
Template Created by ITs FuN MaSti