دنیا کا مہنگا ترین موبائل فون۔۔۔ بلیک ڈائمنڈ
کیا آپ جانتے ہیں کہ دنیا کا مہنگا ترین موبائل فون کونسا ہے؟ اور اسکی قیمت کتنی ہے؟
یہ ہے دنیا کا مہنگا ترین فون۔ اور اسکی قیمت ہے 16.6ملین ڈالر۔ یعنی ایک ارب 73کروڑ پاکستانی روپے!!!۔
جی ہاں آپ نے بالکل ٹھیک پڑھا اور یقیناً یہ زمبابوے کے ڈالرز نہیں ہیں۔ دنیا کے مہنگے ترین سمارٹ فون کی قیمت $16.5 ملین ہے اور یہ بے حد منفرد ہے اور اس کے اوپر ہاتھ کا کام کیا گیا ہے۔تصویر میں دکھایا گیا فون آئی فون 5 ہے جو سٹورٹ ہیوگز کے طرف سے پیش کیا گیا ہے اور اس کے اوپر کالے ہیروں کا کام کیا گیا ہے۔اگر آپ اس بات پر حیران ہیں کہ اس دلکش فون کو ’’بلیک ڈائمنڈ‘‘ نام کیوں دیا گیا ہے تو ذرا غور سے اس کے ہوم بٹن کو دیکھئے۔اس کو 26کیرٹ بلا نقص گہرے کالے کٹے ہیرے سے بدلا گیا ہے۔اس کے علاوہ ہزاروں کی تعداد میں ہیروں نے فون کی سطح کو کور کیا ہوا ہے۔
اس دلکش آئی فون 5 کے ڈھانچے میں تقریباً 600 سفید ہیرے جڑے گئے ہیں، جبکہ پچھلی سائیڈ پر ایپل کے نشان میں 53 ہیرے استعمال کیے گئے ہیں۔اگر آپ دی گئی تصویر میں دیکھیں تو فون کی پچھلے سائیڈ مکمل سونے سے بنائی گئی ہے اور خالص سونے کا ٹکڑا ایپل کے نشان میں بھی استعمال کیا گیا ہے۔اس کے سکرین پر نیلم شیشہ کی تہہ ہے جو دوسرے ماڈرن سمارٹ فون میں استعمال ہونے والی شیشے کی نسبت زیادہ پائیدار ہوتا ہے۔
اس فون میں شامل سونے اور ہیروں نے اس کے وزن میں بھی خاطر خواہ اضافہ کیا ہے۔ اس میں شامل صرف سونے کا وزن 135 گرام ہے جو کہ اصلی آئی فون5 سے 23 گرام زیادہ ہے۔اس فون کا مالک ایک چائنیز بزنس مین ہے اور ایسا لگتا ہے کہ اس کو بناتے وقت اس فون کے وزن پر دھیان نہیں دیا گیا۔